Fatwa Online

معجزہ شق القمر کے وقت سمندری مدوجزر پر کیا اثرات ہوئے ہوں گے؟

سوال نمبر:915

سمندر میں جو مدوجزر پیدا ہوتی ہے وہ چاند اور سورج کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن اس وقت سمندر میں کیا ہو تھا جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلی کے اشارے سے چاند کے دو ٹکڑے کیے تھے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عرفان احمد خوشحالی

  • مقام: اٹھل بلوچستان
  • تاریخ اشاعت: 22 اپریل 2011ء

موضوع:اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

جواب:
معجزات کا بنیادی مقصد ایمان ہوتا ہے، شق القمر کا معجزہ اہل عرب کو تاجدات کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت و رسالت کی دلیل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

اگر ہم سائنسی نکتہ نظر سے دیکھیں تو دو ٹکڑوں میں بٹ کر بھی چاند کی کمیت (mass) میں کوئی کمی واقع نہیں‌ ہوئی تھی، اس لئے امکان غالب یہ ہے کہ سمندروں میں اٹھنے والے مدوجزر کی پوزیشن بھی قدرت کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق اسی طرح برقرار رہی ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 07:42:27 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/915/