کیا ناخن تراشنے سے اور بال کٹوانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال نمبر:911
کیا ناخن تراشنے سے اور بال کٹوانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فاروق
- مقام: جہلم
- تاریخ اشاعت: 20 اپریل 2011ء
موضوع:وضوء
جواب:
ناخن تراشنے اور بال کٹوانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ حدیث پاک میں آتا ہے :
الوضو مما خرج (او کما قال)
وضو ان چیزوں سے ٹوٹتا ہے جو بدن سے خارج ہوں مثلاً خون کا بہنا یا ہوا کا خارج ہونا وغیرہ وغیرہ۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 21 November, 2024 06:43:38 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/911/