Fatwa Online

کیا محمد حفیظ نام رکھا جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:909

کیا محمد حفیظ نام رکھا جاسکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم

  • مقام: تلہ گنگ
  • تاریخ اشاعت: 20 اپریل 2011ء

موضوع:اسلامی نام

جواب:
محمد نام رکھنا باعث برکت ہے اگر کسی کا نام حفیظ یا حافظ ہے تو اس کے ساتھ برکت کے لیے اسم محمد کا اضافہ کرنا جائز اور مستحب ہے۔

حدیث پاک میں آتا ہے۔ حضرت جابر روایت کرتے ہیں :

ان النبی صلی الله عليه وآله وسلم قال سموا باسمی ولا تکتنوا بکنيتی.

(متفق عليه)

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔

آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی کنیت ابو القاسم تھی تو ابو القاسم کنیت رکھنے سے منع فرمایا ہے اور نام محمد رکھنا جائز قرار دیا ہے۔

مندرجہ بالا حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ محمد حفیظ نام رکھنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 24 November, 2024 05:19:42 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/909/