Fatwa Online

ہندو کو سلام کا جواب کیسے دیا جائے؟

سوال نمبر:904

ہمارا سوال یہ ہے کہ ایک ہندو غیر مسلمان کسی مسلمان کو سلام کرے تو ہمیں جواب دینا چاہیے یا نہیں؟ اور کیا ایک مسلمان کسی ہندو سے سلام کر سکتا ہے یا نہیں؟ ہمیں کسی ہندو شخص نے سلام کیا پر ہم خاموش رہے کیونکہ ہمیں‌ جواب نہیں معلوم تھا۔

سوال پوچھنے والے کا نام: عائشہ عفت

  • مقام: حیدرآباد انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

موضوع:آدابِ ملاقات

جواب:
آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا جب یہود تم کو سلام کریں تو جواب میں کہو وعلیکم (بحوالہ مشکوۃ : 197) یہ کافی ہے۔ اگر سلام سے جواب دو تو بھی کوئی حرج نہیں اس لیے کہ اسلام محبت اور امن کا دین ہے۔ آج کل غیر مسلم ہمارے ایک ایک فعل کو نوٹ کر رہے ہیں اس لیے آج کا تقاضا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ ان کے سلام کا پورا جواب دینے سے الفت پیدا ہوگی تو کوئی حرج نہیں۔

اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ فرماتے ہیں جس لفظ سے مناسب سمجھے جواب دے اگرچہ سلام کے جواب میں سلام ہی کہے۔

(فتاوی رضویہ، کتاب الخطر والاباھۃ، 5 / 66)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 24 November, 2024 04:11:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/904/