اگر بس میں گانے لگے ہوں تو کیا کوئی شخص ذکر کر سکتا ہے؟
سوال نمبر:872
اگر کوئی شخص گاڑی میں ذکر یا درود شریف پڑھ کر رہا ہو اور گاڑی والا گانے لگا دے تو کیا اس صورت میں ذکر یا درود شریف پڑھ سکتے ہیں؟ کہیں ذکر یا درود شریف پڑھنے کی صورت میں بے ادبی تو نہیں ہو رہی؟
سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ خان
- مقام: پاکستان
- تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2011ء
موضوع:تصوف
جواب:
صورت مسئولہ میں آپ اپنا ذکر و اذکار اور درود شریف جاری رکھیں اور کم از کم
ڈرائیور سے اتنا ضرور کہیں کہ اس چیز کو بند کر دے یا آواز آہستہ کر دے۔ اگر مان
جائے تو ٹھیک ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس عمل میں کوئی بے ادبی نہیں ہے اگر اس دوران درود شریف یا اذکار جاری رکھ سکتے
ہیں تو بہتر ہے اور اگر ڈسٹربنس زیادہ ہو تو پھر خاموشی اختیار کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 23 November, 2024 02:48:20 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/872/