Fatwa Online

اگر دوران نماز پیشاب کے قطرے نکل آئیں تو کیا نماز دوبارہ لوٹانی پڑے گی؟

سوال نمبر:866

اگر دوران نماز پیشاب کا قطرے نکل آئیں تو نمازی کو کیا کرنا چاہئے؟ کیا ایسی صورت میں نماز ہو جائیگی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: علی نواز میمن

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2011ء

موضوع:احکامِ طہارت و صلوٰۃ برائے معذور

جواب:
اگر کوئی شخص معذور ہو یعنی سلسل بول کی بیماری میں مبتلا ہو اور یہ قطرے مسلسل آتے رہتے ہو یعنی ایک نماز کے مکمل وقت تک وہ اس بیماری میں مبتلا رہے اور اتنا وقفہ نہ ملے جس میں وضو کر کے نماز پڑھی جا سکے تو ایسا شخص شرعا معذور ہے دوران نماز اگر قطرے آتے بھی ہیں تو نماز ہو جائے گی۔ پھر جب ایک نماز کا مکمل وقت قطرے آنا بند ہوجائے تو پھر اس شخص کا عذر ختم ہو جائے گا اور وہ دوبارہ وضو کر کے نماز ادا کرے گا۔

باقی اگر کوئی شخص اس طرح معذور نہیں ہے تو اس کی نماز قطرے آنے سے ٹوٹ جائے گی اس لیے کہ قطرے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ (کتب فقہ)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 November, 2024 05:59:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/866/