Fatwa Online

خوابوں‌ کی حقیقت کیا ہے؟

سوال نمبر:843

جب ہم رات کو سوتے ہیں تو روح جسم میں سے باہر نکل/چلی جاتی ہے اور ہم خواب میں دیکھتے ہیں کہ ہم بہت دور دراز علاقوں میں کچھ لوگوں سے ملتے ہیں یا روز مرہ کے معوملات کو خواب میں دیکھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا ہماری روح دوسرے لوگوں کی روح سے حقیقت میں خواب کے دوران ملتی ہے یا پھر جس سے ہماری روح مل رہی ہوتی ہے وہ کون ہوتے ہیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ خان

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2011ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

خواب حق ہیں اور جن لوگوں کو آپ خواب میں دیکھتے ہیں یہ انکی روحیں ہیں۔ خواب میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں ان تصویروں کو جسم مثالی کہتے ہیں۔

حدیث پاک میں آتا ہے کہ نبوت ختم ہو گئی ہے لیکن مبشرات باقی رہ گئے پوچھا گیا مبشرات کیا ہے فرمایا : الرويا الصالحه. سچے خواب۔ تو نیک اور پرہیز گار لوگوں کے خواب اکثر سچے ہوتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 25 April, 2024 05:32:33 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/843/