Fatwa Online

کیا نماز میں رکعتوں کی ترتیب تبدیل کی جاسکتی ہے؟

سوال نمبر:842

اگر بندہ ظہر کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد گیا اس نے دیکھا کہ جماعت کھڑے ہونے میں دو منٹ باقی ہیں اور وہ دو رکعت بآسانی سے پڑھ سکتا ہے ۔ کیا وہ چار فرض کے بعد جو دو سنتیں پڑھنی ہوتی ہیں، ان دو منٹ کے درمیان پڑھ سکتا ہے یعنی ترتیب بدل سکتا ہے۔ چار سنت فرض سے پہلے والی بعد میں ادا کرے اور فرض کے بعد کی دو سنتیں فرض سے پہلے ادا کرلے۔ کیا اس طرح نماز ہو جائے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ خان

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2011ء

موضوع:نماز

جواب:
یہ طریقہ درست نہیں ہے بلکہ فرض نماز کے بعد دو سنتیں پھر بعد میں چار سنتیں پڑھ لیں اس لیے کہ بغیر کسی شرعی عذر کے ترتیب بدلنا درست نہیں ہے۔ اسی طرح فرض کے بعد پہلے چار سنتیں پڑھنا اور بعد میں دو سنتیں پڑھنا یہ بھی درست ہے۔ سنتوں کی ترتیب بدلنے سے نماز پر کوئی فرق نہیں پڑتا یعنی نماز ہوجاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 November, 2024 01:26:56 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/842/