Fatwa Online

مومن کتنی قسم کے ہیں؟

سوال نمبر:82

مومن کتنی قسم کے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

مومن دو قسم کے ہیں: ایک مومن صالح اور دوسرا مومن فاسق۔ مومن صالح وہ ہے جو زبان سے ایمان کے اقرار اور دل سے اس کی تصدیق کے ساتھ ساتھ احکام شریعت کی پابندی اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرتا ہو، اور اس کا عمل شرع کے امر و نہی کے خلاف نہ ہو۔ جبکہ مومن فاسق وہ ہے جو احکام شریعت کی تصدیق اور اقرار تو کرتا ہو لیکن اس کا عمل ان احکام شرعی کے خلاف ہو، جیسے بعض مسلمان نماز، روزہ کو فرض تو جانتے ہیں مگر ادا نہیں کرتے۔ ایسے افراد مومن فاسق کہلائیں گے

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 07:10:00 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/82/