Fatwa Online

عورت کی میت پر خمار کو کیسے لپیٹنا چاہیے؟

سوال نمبر:816

عورت کی میت پر خمار کو کیسے لپیٹنا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فاروق

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 24 مارچ 2011ء

موضوع:احکام میت

جواب:
عورت کو کفن پہنا کر اس کے سر کے بال دو حصے کر کے کفن کے اوپر سینے پر ڈال دیں اور اوڑھنی نصف پشت کے نیچے سے بچھا کر سر پر لا کر منہ پر مثل نقاب ڈال دیں کہ سینے پر رہے۔ اس کا طول نصف پشت سے سینے تک رہے اور عرض ایک کان کی لو سے دو سرے کان کی لَو تک ہے۔ پھر بدستور ازار اور لفافہ لپیٹیں، پھر سب کے اوپر سینہ بند بالاے پستان سے ران تک لا کر باندھ دیں۔

حوالہ جات :

1. شرنبلالی، نور الإيضاح
2. حصکفی، در مختار، 2 : 204
3. بهار شريعت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 09:29:28 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/816/