Fatwa Online

شلوار ٹخنوں سے اوپر نہ رکھنے پر کیا وعید ہے؟

سوال نمبر:811

یہ حدیث کہاں تک صحیح ہے کہ شلواز ٹخنوں سے اوپر رکھیں ورنہ جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا وہ جہنم میں جائے گا۔ برائے مہربانی پھر اس زمرے میں‌ پتلون اور شلوار پہننے کا طریقہ بھی بتا دیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عامر افضل

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 25 مارچ 2011ء

موضوع:پردہ و حجاب اور لباس

جواب:
مذکورہ حدیث پاک بالکل صحیح ہے اور امام بخاری نے روایت کی ہے لیکن ہمیشہ یہ اصول یاد رکھے کہ کبھی بھی قرآن مجید کی ایک آیت یا ایک حدیث پاک لے کے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے کہ اکثر طور پر نفی اور اثبات دونوں موجود ہوتے ہیں۔ اب مذکورہ حدیث درست اور بالکل صحیح ہے لیکن بخاری شریف کی دوسری حدیث اس کی تفسیر اور تشریح کرتی ہے۔ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے :

لا ينظُرُ الله يوم القيامة اِلیٰ من جَرّازاده بطراً.

(صحيح بخاری)

کہ اللہ پاک قیامت کے دن اس شخص کو رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گا جس نے شلوار تکبر کی وجہ سے نیچے رکھی ہو۔

تو معلوم ہوا کہ اس میں اصل علت تکبر ہے۔ اگر تکبر اور نجاست سے محفوظ ہو تو شلوار کو ٹخنوں سے نیچے رکھنا بھی جائز ہے لیکن پھر اگر آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل مبارک پر عمل کیا جائے تو افضل اور باعث اجر و ثواب ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 05:43:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/811/