Fatwa Online

کیا بلا عذر کھڑے ہو کر وضو کرنے سے وضو ہو جاتا ہے؟

سوال نمبر:801

کیا واش بیسن کے پاس کھڑے ہو کر وضو کرنا درست ہے، جبکہ بیٹھ کر وضو کرنے کی جگہ بھی موجود ہو اور کوئی بیماری بھی نہ ہو۔ کیا اس کے باوجود کھڑے ہو کر وضو کرنے والے کا وضو ہو جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 24 مارچ 2011ء

موضوع:وضوء

جواب:
بیٹھ کر وضو کرنا آاداب وضو میں سے ہے لیکن کھڑے ہو کر بھی وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ جائز ہے اور وضو ہو جاتا ہے۔

والجلوس فی مکان مرتفع.

(نور الايضاح)

وضو کے لیے اونچی جگہ بیٹھنا مستحب ہے۔

افضل یہ ہے کہ بیٹھ کر وضو کیا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 November, 2024 04:18:00 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/801/