Fatwa Online

بیعت کیا ھے؟

سوال نمبر:795

بیعت کیا ھے؟ اور کس کی بیعت کی جائے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد وقاص احمد

  • مقام: لاھور ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 مارچ 2011ء

موضوع:بیعت

جواب:

بیعت سے مراد کسی پابند شرع یعنی قرآن و سنت پر عمل کرنے والا ہو، اہل سنت والجماعت کو ماننے والا ہو، فرائض واجبات، سنت مؤکدہ، غیر مؤکدہ یہاں تک کہ مستحبات کا بھی پابند ہو اور حرام مکروہ تحریمی، تنزیہی اور مباح سے پرھیز کرنے والا ہو کے ہاتھ پر یہ وعدہ کرنا کہ آیندہ میں اوامر یعنی اللہ اور رسول علیہ الصلواۃ والسلام کے حکم پر عمل کروں گا اور ممنوعات سے پرہیز کروں گا۔

صحابہ کرام ان امور پر آقا علیہ الصلواۃ والسلام کی بیعت کرتے تھے۔

بیعت کا اصل مقصد بھی یہ ہے کہ چونکہ عام بندہ اکثر طور پر خود عمل کرنے میں غافل اور سست ہوتا ہے جب کسی متقی شخص سے نسبت ہو جائے تو وہ آہستہ آہستہ با عمل مسلمان بن جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 04 December, 2024 01:35:49 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/795/