Fatwa Online

کیا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال نمبر:781

کیا بنک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور قومی بچت بنک میں اکاؤنٹ کے بارے میں بتائیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عامر

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 مارچ 2011ء

موضوع:سود  |  جدید فقہی مسائل

جواب:
کرنٹ اکاؤنٹ وہ اکاؤنٹ ہے جس میں نہ منافع ہوتا ہے اور نہ نقصان۔ اس میں صرف ایک امانت کی حیثیت سے رقم محفوظ ہو جاتی ہے۔ اس لیے یہ جائز ہے۔

اگر قومی بچت بنک میں پی ایل ایس اکاؤنٹ ہے تو یہ جائز ہے اور اگر کوئی اور اکاؤنٹ ہو جو سود پر مبنی ہو تو ناجائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 11:37:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/781/