تقطیر بول کی صورت میں مجھے اپنے کپڑے یا زیر جامہ کب بدلنا چاہیے؟
سوال نمبر:776
تقطیر بول کی صورت میں مجھے اپنے کپڑے یا زیر جامہ کب بدلنا چاہیے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: بلال مہر
- مقام: سعودی عرب
- تاریخ اشاعت: 17 مارچ 2011ء
موضوع:احکامِ طہارت و صلوٰۃ برائے معذور
جواب:
اگر آپ معذور ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ نماز سے پہلے پاک کپڑے پہنا کریں۔ نماز کے دوران اگر قطرے آ جایئں تو آپ کی نماز ہو جائے گی۔ نماز کے بعد یہ کپڑا دھو کر دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔
؎اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے قطرے نہیں آتے تو بیٹھ کر نماز پڑھا کریں آپ کے لیئے جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 22 November, 2024 09:25:40 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/776/