کیا بلوغت سے پہلے حج کرنے والے پر بلوغت کے بعد دوبارہ حج کرنا فرض ہے؟
سوال نمبر:771
اگر ایک بچی نے سن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے والدین کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہو، اور اڑھائی تین ماہ کے بعد وہ بچی بالغ ہوجائے تو کیا اسے اپنا فرض حج دوبارہ ادا کرنا ہوگا؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم سعیدی
- مقام: جدہ، سعودی عرب
- تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2011ء
موضوع:حج
جواب:
چونکہ نابالغ احکام الٰہی کا مکلف نہیں ہوتا اس لیے اس نے جو حج ادا کیا ہے وہ
نفلی حج ہوگا اور بالغ ہونے پر فریضہ حج دوبارہ ادا کرے گا، اگر صاحب استطاعت ہو اور
تمام شرائط پوری ہوں۔ (عالمگیری، 1 : 217)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 21 November, 2024 10:45:10 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/771/