Fatwa Online

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار بیٹیوں کی اولاد کنتی ہے؟

سوال نمبر:762

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار بیٹیاں تھیں جن میں‌ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہ کی اولاد کا پتہ چلتا ہے لیکن یہ پتہ نہیں چلتا کہ جو باقی تین بیٹیاں تھیں ان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں تھیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 12 مارچ 2011ء

موضوع:سیرت

جواب:
تاریخ کی کتب میں حضرت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد کا ذکر موجود ہے۔

سیدہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی اولاد ابو العاص بن الربیع سے ہوئی۔ ان میں ایک صاحبزادہ جن کا نام علی اور ایک صاحبزادی جن کا نام اُمامہ بنت ابی العاص تھا۔ ان کے سوا ایک اور بچہ تھا وہ صغر سنی میں ہی انتقال کر گیا تھا۔

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دوسری بیٹی حضرت سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں عبداللہ بیٹا جو کہ حبشہ میں پیدا ہوا تھا اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی کُنیت ابو عبداللہ مشہور ہوئی۔ یہ بچہ عبداللہ چھ (6) سال کی عمر میں انتقال کر گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک بچہ ناتمام پیدا ہوا تھا۔

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تیسری بیٹی سیدہ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

اولاد کے حوالے سے ہمیں جو کچھ ملا لکھ دیا ہے باقی سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی اولاد کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 19 April, 2024 05:07:15 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/762/