Fatwa Online

حصول ملازمت اور بیماری سے صحت یابی کا کیا وظیفہ ہے؟

سوال نمبر:749

میں بیمار ہوں اور میرے خاوند کی جاب ختم ہو گئی ہے۔ وہ مصر میں جاب کرتے تھے۔ ایسا ہر دو سال بعد ہوتا ہے کہ ان کی جاب ختم ہو جاتی ہے اور نئی جاب تلاش کرنا پڑتی ہے۔ اب میں بیمار ہوں‌ اور ان سے جھگڑا کرتی رہتی ہوں۔ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس سے انہیں‌ جاب مل جائے اور میں صحت یاب ہو جاؤں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: سعدیہ اسلم

  • مقام: ملٹو، کینیڈا
  • تاریخ اشاعت: 11 مارچ 2011ء

موضوع:وظائف

جواب:
آپ روزانہ ستر بار استغفراللہ العظیم پڑھا کریں، اگر ہو سکے تو ایک سو مرتبہ پڑھا کریں۔

313 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم روزانہ پڑھا کریں اور ثواب کی نیت اہل بدر یا اصحاب بدر کے لیے کریں اور بعد میں ان کے وسیلے سے دعا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 24 November, 2024 07:16:45 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/749/