Fatwa Online

قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ پر بھجوانا کیسا ہے؟

سوال نمبر:745

اگر کچھ مسلمان ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم جمع کریں اور جمع شدہ رقم میں سے بذریعہ قرعہ اندازی صرف ایک مسلمان کو عمرہ کرا دیا جائے تو اس عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: قاضی سعید احمد

  • مقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 10 مارچ 2011ء

موضوع:قرعہ اندازی  |  عمرہ کے احکام و مسائل  |  جدید فقہی مسائل

جواب:
یہ طریقہ جائز ہے لیکن یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور سب برابر برابر رقوم جمع کریں۔

باقی اس میں یہ شرط نہ ہو کہ اس کو ضروری عمرے پر جانا ہوگا بلکہ اگر اور کوئی کام اس سے زیادہ ضروری ہو مثلاً اگر قرض ادا کرنا ہے تو پہلے قرض ادا کریں بعد میں اگر رقم بچ جاتی ہے تو عمرہ کر لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 16 April, 2024 06:57:25 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/745/