کیا آگ کے سامنے نماز ہو جائے گی؟
سوال نمبر:740
نمازی کے سامنے اگر آگ جل رہی ہو (جیسا کہ سردیوں میں تمام مساجد میں نمازیوں کے سامنے گیس کے ہیٹر جل رہے ہوتے ہیں) تو کیا اس صورت میں نمازی کی نماز ہو جائے گی؟
سوال پوچھنے والے کا نام: احمد حسن
- مقام: اسلام آباد، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2011ء
موضوع:نماز
جواب:
نمازی کے سامنے آگ جل رہی ہو تو نماز ہو جائے گی فقط کراہت ہے لیکن مخصوص طریقے
سے انتظام کیا گیا ہو تو مکروہ نہیں ہے۔ مثلاً ہیٹر وغیرہ۔
فتاوی عالمگیری میں ہے کہ :
وَمن توجّه فی صلٰوته تنورٍ فيه نارً
عالمگيري، 1 : 108
اور جو شخص نماز کے دوران تندور کی طرف متوجہ ہوا جس میں
آگ جل رہی تھی تو یہ مکروہ ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 23 November, 2024 02:40:06 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/740/