Fatwa Online

اگر کسی کی نمازِ عید رہ جائے تو وہ کیا کرے؟

سوال نمبر:684

اگر کسی کی نمازِ عید رہ جائے یا فاسد ہوجائے تو اس کی قضا ہے یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

موضوع:نماز عیدین

جواب:

:  اگر کوئی شخص عید کی نماز امام کے پیچھے نہ پڑھ سکے یا کسی وجہ سے اس کی عید کی نماز فاسد ہو جائے تو شرعًا اس کی قضا کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، نہ وقت کے اندر نہ اس کے بعد۔

ہاں اگر وہ شخص چاہے تو نمازِ چاشت کی چار رکعتیں بغیر اضافی تکبیرات کے پڑھ لے۔ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ سورۃ الاعلی اور دوسری رکعت میں سورۃ الضحٰی، تیسری میں سورۃ الانشراح اور چوتھی میں سورۃ التین پڑھی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 23 November, 2024 05:30:52 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/684/