Fatwa Online

ماہِ رمضان میں صدقہ و خیرات کرنے کی فضیلت کیا ہے؟

سوال نمبر:681

ماہِ رمضان میں صدقہ و خیرات کرنے کی فضیلت کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

موضوع:صدقات

جواب:
صدقہ و خیرات وہ مال ہے جو اﷲ کی رضا کے لئے غریب و مسکین لوگوں کو دیا جاتا ہے۔ زکوٰۃ و عشر اور صدقہ فطر تینوں واجب ہیں۔ جو ان تینوں میں سے کسی ایک کو ادا نہ کرے گا، سخت گنہگار ہوگا۔ ان کے علاوہ بھی راہِ خدا میں صدقہ و خیرات کرنے کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے اور دنیا و آخرت میں اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ رمضان المبارک میں صدقہ و خیرات کی فضیلت کا علم ہمیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متعدد احادیثِ مبارکہ سے ملتا ہے :

1۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا :  کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :  رمضان میں صدقہ کرنا افضل ہے۔

 ترمذی، السنن، کتاب الزکاة، باب ما جاء فی فضل الصدقة، 2 :  43، رقم :  2663

2۔ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں سے بڑھ کر سخی تھے۔ رمضان میں جب حضرت جبریل امین علیہ السلام کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ سخاوت کیا کرتے تھے۔ حضرت جبریل علیہ السلام کی ملاقات کے وقت تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخاوت تیز ہوا کے جھونکے سے بھی بڑھ جاتی۔

 بخاری، الصحيح، کتاب الصوم، باب اجود ما کان النبی صلی الله عليه وآله وسلم يکون فی رمضان، 2 :  672، رقم : 

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 22 November, 2024 08:58:15 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/681/