Fatwa Online

معتکف کن امور کی بناء پر اعتکاف گاہ سے باہر جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:660

کن امور کی بناء پر معتکف اعتکاف گاہ سے باہر نکل سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

موضوع:اعتکاف

جواب:

معتکف بشری ضروریات مثلًا بیت الخلاء جانا، غسلِ واجب کے لئے، اگر اعتکاف گاہ میں سہولت موجود نہ ہو تو باہر جا سکتا ہے۔ یونہی نمازِ جنازہ (اگر اعتکاف بیٹھتے وقت اس کی نیت کی تھی) اور نماز جمعہ پڑھنے کے لئے اعتکاف گاہ سے باہر جاسکتا ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ فارغ ہوتے ہی فوراً اعتکاف گاہ میں واپس آجائے۔ آدھے دن یا اس سے زائد باہر رہنے سے اعتکاف مسنون ٹوٹ جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 07:13:14 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/660/