Fatwa Online

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب قدر میں کونسا وظیفہ کرنے کی تلقین فرمائی؟

سوال نمبر:650

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب قدر میں کونسا وظیفہ کرنے کی تلقین فرمائی؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

موضوع:وظائف

جواب:

:  ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میںنے (ایک دفعہ) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی :  یا رسول اللہ! اگر میں لیلۃ القدر کو پالوں تو اس میں کیا دعا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :  یوں کہو :

اَللَّهُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، فَاعْفُ عَنِّيْ

 ترمذی، السنن،ابواب الدعوات، باب ما جاء فی عقد التسبيح باليد، 5 :  490، رقم :  3513

’’اے اللہ! تو بہت معاف فرمانے والا ہے اور درگزر کرنے کو پسند کرتا ہے، پس تو مجھ کو معاف فرما۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 11:04:30 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/650/