Fatwa Online

ایمان کی استقامت پرکھنے کا پیمانہ کیا ہے؟

سوال نمبر:65

ایمان کی استقامت پرکھنے کا پیمانہ کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی حالت ایمان جانچنے کے لئے انہیں مختلف مراحل سے گزارتا ہے، اس کی وضاحت اس آیہ مبارکہ میں ہوتی ہے جس میں قرآن حکیم فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو پانچ مختلف قسم کی آزمائشوں میں ڈال کر ان کے ایمان پر استقامت پرکھتا ہے۔ ارشاد فرمایا :

وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَO

البقره، 2 : 155

’’اور ہم ضرور بالضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے، اور (اے حبیب!) آپ (ان) صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیںo‘‘

متذکرہ بالا آیہ کریمہ میں ابتلاء و آزمائش کی پانچ قسموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایمان کی استقامت کو پرکھنے کا پیمانہ یہ ہے کہ بندہ ان تمام آزمائشوں میں سراپا صبر رہے اور متزلزل ہونے کی بجائے پورے اخلاص سے اللہ کی طرف رجوع کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 25 April, 2024 11:14:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/65/