Fatwa Online

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتیں کون سی ہوتی ہیں؟

سوال نمبر:648

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتیں کون سی ہوتی ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

موضوع:عبادات  |  عبادات

جواب:

:  رمضان المبارک کے آخری عشرے کی اکیسویں، تئیسویں، پچیسویں، ستائیسویں اور انتیسویں راتیں، طاق راتیں کہلاتی ہیں۔

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لیلۃ القدر کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

فِی رَمَضَانَ، فَالْتَمِسُوْهَا فِی الْعَشِرا لْأَوَاخِرِ فَإِنَّهَا فِی وَتْرٍ، فِی إِحْدَی وَ عِشْرِيْنَ، أَوْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِيْنَ، اَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِيْنَ، اوَ سَبْعٍ وَّ عِشْرِيْنَ، اَوْ تِسْعِ وَ عِشْرِيْنَ، اَوْ فِی اٰخِرِ لَيْلَةِ، فَمَنْ قَامَهَا ابْتِغَاءَ هَا اِيْمَانًا وَاِحْتِسَابًا، ثُمَّ وُفِّقَتْ لَهُ، غُفِرَلَهُ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ

 أحمد بن حنبل، المسند، 5 :  319، رقم :  22713

’’وہ رمضان میں ہے سو تم اسے آخری عشرہ میں تلاش کرو۔ لیلۃ القدر اکیسویں یا تئیسویں یا پچیسویں یا ستائیسویں یا انتیسویں طاق راتوں میں ہے یا رمضان کی آخری رات ہے۔ جس شخص نے لیلۃ القدر میں حالتِ ایمان اور طلبِ ثواب کے ساتھ قیام کیا، پھر اسے ساری رات کی توفیق دی گئی تو اس کے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 18 April, 2024 12:43:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/648/