Fatwa Online

بے روزگار اور رشتہ نہ ہونے والوں کے لیے وظیفہ

سوال نمبر:6207

السلام علیکم مفتی صاحب! میں بہت سالوں سے بے روزگار ہوں اور شادی میں بندش اور تعویذ کے اثرات ہیں اور میں پریشان ہوں۔ براہِ مہربانی کوئی وظیفہ بتا دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد رضا

  • مقام: Islamabad
  • تاریخ اشاعت: 14 جولائی 2025ء

موضوع:وظائف

جواب:

آپ ہر فرض نماز کے بعد ذیل میں دیئے گئے وظیفہ کو اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود وسلام پڑھ کر پانی دم کر کے پینے میں استعمال کریں اور اپنے آپ پر دم بھی کر لیں ان شاء اللہ معاملات بہتر ہو جائیں گے:

1. سورۃ الفاتحہ ایک مرتبہ۔

2. آیت الکرسی ایک مرتبہ۔

3. سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 102 میں سے درج ذیل حصہ: ’’وَمَا هُمْ بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ‘‘ ایک مرتبہ۔

4. سورۃ الاخلاص تین مرتبہ۔

5. سورۃ الفلق ایک مرتبہ۔

6. سورۃ الناس ایک مرتبہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 03 October, 2025 04:40:46 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/6207/