جواب:
: حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو اگر یہ خوف ہو کہ اس حالت میں روزہ رکھنے سے اسے یا بچے کو نقصان پہنچے گا تو اسے روزہ چھوڑنے کی رخصت ہے لیکن بعد ازاں اس کی قضا واجب ہے جیسا کہ اﷲ تعالی نے فرمایا :
فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ.
البقرة،2 : 184
’’اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں (کے روزوں) سے گنتی پوری کرے۔‘‘
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔