Fatwa Online

عورت کے لئے حالتِ حیض و نفاس میں روزہ کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:616

عورت کے لئے حالتِ حیض و نفاس میں روزہ کا کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

موضوع:روزہ

جواب:

حالتِ حیض و نفاس میں عورت روزہ نہیں رکھے گی اور حیض و نفاس کی مدت ختم ہو جانے کے بعد اس پر ان دنوں کے روزوں کی قضاء واجب ہے جیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں حالتِ حیض سے پاک ہونے پر روزوں کا حکم فرماتے۔

 ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصوم، باب ما جاء فی قضاء الحائض الصيام دون الصلاة، 2 : 145، رقم : 787

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 09:19:18 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/616/