جواب:
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور اس کو کوئی لے گیا ہے، اس کی تعبیر ہے کہ صاحب خواب بیمار ہو گا۔ اگر حضرت جابرؒ کی مذکورہ تعبیر پر آپ کے خواب کو قیاس کیا جائے تو بچے کو لے جانا اور بچے کا فوت ہونا ایک ہی صورت ہے، کیونکہ وفات میں بھی موت بچے کو والدین سے جدا کر دیتی ہے۔ اس کی تعبیر بھی وہی ہے جو بچے کو لے جانے کی ہے یعنی صاحبِ خواب کو بیماری لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اس لیے آپ اپنی اور اہلیہ کی خوراک اور روزمرّہ کے معمولات کا جائزہ لیں اور صحت مند سرگرمیوں میں اضافہ کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔