کیا ممانی سے نکاح جائز ہے؟
سوال نمبر:6054
السلام علیکم مفتی صاحب! کیا سگی ممانی سے نکاح ہو سکتا ہے؟ ماموں کے نکاح سے پہلے ممانی رشتےدار نہیں تھی۔
سوال پوچھنے والے کا نام: شیخ عبداللہ
- مقام: حیدرآباد، انڈیا
- تاریخ اشاعت: 25 اکتوبر 2022ء
موضوع:محرمات نکاح | نکاح
جواب:
ماموں کی منکوحہ ممانی کہلاتی ہے۔ ممانی محرماتِ نکاح میں سے نہیں ہے۔ اس لیے ماموں
کی وفات یا طلاق و علیحدگی کی صورت میں ممانی کے ساتھ نکاح جائز ہے، بشرطیکہ بیوگی و طلاق کی عدت مکمل
ہوگئی ہو اور کسی دوسرے رشتے کی وجہ سے حرمتِ نکاح ثابت نہ ہو رہی ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 05:40:53 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/6054/