کسی شخص کو ظلِ الٰہی کہنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:6004
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین بیچ اِس مسئلہ کے کہ والد کو یا کسی بزرگ کو یا حکمرانِ وقت کو ظل الٰہی کہنا کیسا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: غلام مجتبٰی ہاشمی
- مقام: اسلام آباد
- تاریخ اشاعت: 16 اگست 2022ء
موضوع:معاشرت
جواب:
ظِلِّ اِلٰہی کا لفظی معنیٰ ہے خدا کا سایہ، تاریخی طور پر یہ لفظ بادشاہ کیلئے
استعمال ہوتا رہا ہے۔ کسی شخص کی پارسائی، نیکی اور مخلوقِ خدا کے ساتھ اچھا سلوک کرنے
کی وجہ سے اُسے مجازاً ظلِ الٰہی کہنے میں حرج نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 09:07:40 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/6004/