Fatwa Online

کیا مجدد اپنے دور کے ولیوں سے افضل ہوتا ہے؟

سوال نمبر:5990

کیا مجدد اپنے دور کے ولیوں سے افضل ہوتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالقیوم

  • مقام: پورن پور
  • تاریخ اشاعت: 15 اکتوبر 2022ء

موضوع:تصوف

جواب:

ولی کے مختلف معانی ہیں، جب ولی اللہ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اس سے مراد اللہ کا دوست ہوتا ہے۔ قرآن و حدیث میں یہ اصطلاح جگہ جگہ استعمال ہوئی ہے۔ ہر وہ شخص جو شریعت کا پابند ہو وہ اللہ کا دوست ہے۔ اگر کوئی شخص پابندِ شرع بھی ہو اور عالمِ دین بھی ہو تو اس کا درجہ نہایت اعلیٰ ہوتا ہے جبکہ مجدد تو ہوتا ہی اللہ تعالیٰ کا چنیدہ بندہ ہے، اس لیے وہ اللہ تعالیٰ کا ولی ہوتا ہے۔ لازم نہیں ہے کہ ہر ولی اللہ مجدد بھی ہو، لیکن ہر مجدد ولی اللہ ہوتا ہے۔ اس لیے عالمِ دین اور پھر مجددِ دین عام اولیاء اللہ سے افضل ہوتا ہے۔

مزید وضاحت کیلئے ملاحظہ کیجیے ’اولیاء اللہ کی کیا پہچان ہے؟‘ اور ’مجدد کے خواص کیا ہیں؟‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 15 January, 2025 07:59:51 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5990/