Fatwa Online

وتر میں دعائے قنوت بھولنے پر کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:5940

السلام علیکم! اگر کوئی شخص وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مشتاق احمد

  • مقام: ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2020ء

موضوع:نماز وتر

جواب:

نمازِ وتر میں دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے، اور قاعدہ یہ ہے کہ واجب کے رہ جانے پر سجدۂ سہو ادا کرنا لازم ہے، سجدہ سہو سے نماز ادا ہو جاتی ہے۔ اس لیے اگرکوئی شخص وتر میں سورۂ فاتحہ اور تلاوت کے بعد دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلاگیا تو قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھ کر سجدۂ سہو کر لے، وتر کی ادائیگی درست ہوگی۔ دعائے قنوت بھول جانے کی صورت میں سجدہ سہو کرنے کے بعد وتر لوٹانے کی ضرروت نہیں ہے۔ رکوع سے قیام کی طرف لوٹنے کی بھی حاجت نہیں۔ سجدہ سہو سے وتر کی ادائیگی ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 01:33:22 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5940/