Fatwa Online

خواب میں مردے کو نہلانے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:5896

السلام علیکم! ہمسائے کو وفات پائے کافی دیر ہوگئی، خواب میں اس کو ننگا نہلایا ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہوگی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شمع

  • مقام: لاھور
  • تاریخ اشاعت: 24 اکتوبر 2020ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

یہ مبارک خواب ہے۔ اس کی تعبیر یہ ہے کہ متوفی کے کسی صدقہ جاریہ کے باعث یا خواب دیکھنے والے یا متوفی کے ورثاء کے کسی نیک عمل کے ایصالِ ثواب سے مردے کو کسی گناہوں کی معافی ملی ہے اور ورثاء کا کوئی عمل متوفی کے گناہوں کا کفارہ بن گیا ہے۔ صاحبِ خواب اپنے عمرہ، حج، نماز، روزہ، تلاوتِ قرآن، صدقہ، اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر وغیرہ کا ثواب متوفی کی ایصال کر دے۔ علاوہ ازیں صاحبِ خواب پانچوں نمازیں بالخصوص عشاء کی نماز فوت نہ ہونے دیا کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 May, 2024 03:48:01 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5896/