Fatwa Online

کیا روزہ سگریٹ نوشی سے نجات کا ذریعہ ہے؟

سوال نمبر:586

کیا روزہ سگریٹ نوشی سے نجات کا ذریعہ ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

موضوع:تمباکو نوشی اور منشیات

جواب:

جی ہاں! روزہ سگریٹ نوشی سے نجات کا ذریعہ ہے۔ ہر سلیم الفطرت آدمی اچھی اور بری چیز کو جانتا ہے لیکن بہت سے لوگوں کے ارادے کی کمزوری پرخطر لذت کوشی کا سبب بنتی ہے۔ روزہ آدمی کے اندر صبر اور قوتِ ارادہ پیدا کرتا ہے۔ جرمنی کے سکالر ’جیہاڈٹ‘ نے قوت ارادہ پر ایک کتاب لکھی ہے۔ اس میں اس نے روزے کو قوتِ ارادہ پیدا کرنے کے لئے ایک بنیادی عمل قرار دی۔ اس نے کتابِ مذکور میں ان لوگوں کی مثال دی ہے جنہوں نے روزہ رکھنے کی وجہ سے سگریٹ نوشی چھوڑی۔ اس بات سے تو سب ہی لوگ آگاہ ہیں کہ عادی سگریٹ نوش روزے کی حالت میں دن بھر میں تقریباً تیرہ چودہ گھنٹے تک سگریٹ نہیں پیتے۔ اس طرح روزے دار کی طبیعت میں ایک ایسا ڈسپلن وجود پاتا ہے جس سے وہ سگریٹ نوشی سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کر سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 08:48:00 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/586/