Fatwa Online

کیا صدقہ کے پیسوں سے قربانی کا جانور خریدا جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:5769

کیا صدقے کے پیسوں سے عیدالاضحیٰ کی قربانی کی جا سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: کاشف حمید

  • مقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 27 جولائی 2020ء

موضوع:قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

جب حقدار کو صدقہ دیا جاتا ہے تو صدقہ وصول کرنے کے بعد وہ اس کا مالک بن جاتا ہے، اور اسے حقِ تصرف حاصل ہو جاتا ہے، اس کی مرضی ہے چاہے تو اپنی ضرورت پر صَرف کرے یا راہِ خدا میں دے۔ اگر انہی پیسوں سے وہ جانور خرید کر قربانی کرے تو بھی حرج نہیں، کیونکہ صدقہ کے پیسوں سے قربانی خریدنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 07:16:33 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5769/