Fatwa Online

کون سی دو خوشیاں ہیں جو روزہ دار کو نصیب ہوتی ہیں؟

سوال نمبر:576

کون سی دو خوشیاں ہیں جو روزہ دار کو نصیب ہوتی ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2011ء

موضوع:روزہ

جواب:

دوسری عبادات کے مقابلے میں روزہ وہ واحد عبادت ہے جس کے رکھنے والے کو بیک وقت دو خوشیاں نصیب ہوتی ہیں۔ حدیثِ مبارکہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمای :

لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ يَفْرَحُهُمَ :  إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ، وَ إِذَا لَقِيَ رَبَّهُ فَرِحَ بِصَوْمِهِ۔

 بخاری الصحيح، کتاب الصوم، باب هل يقول إنی صائم إذا شتم، 2 : 673، رقم :  1805

’’روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں، جن سے اسے فرحت ہوتی ہے :  ایک (فرحتِ افطار) جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور دوسری (فرحتِ دیدار کہ) جب وہ اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزہ کے باعث خوش ہو گا۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 23 November, 2024 05:33:43 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/576/