حضرت امیر معاویہ (رض) کی وفات کیسے ہوئی؟
سوال نمبر:5634
حضرت امیر معاویہ کی و فات کیسے پیش آئی؟ حوالوں کے ساتھ بتلائیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: عبدا خالق
- مقام: ماتلی، سندھ
- تاریخ اشاعت: 13 جنوری 2020ء
موضوع:اسلامی تاریخ
جواب:
متعدد کتبِ تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی
وفات 78 سال کی عمر میں بمطابق 60 ہجری رجب کے مہینے میں دمشق شہر میں بیماری کے سبب
ہوئی۔ ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ نے آپ کی وفات کا اعلان کیا۔ آپ کو غسل دینے کے
بعد حسبِ وصیت وہ تبرکات جو آں موصوف نے محفوظ کیے تھے کفن میں شامل کیے گئے۔ نمازِ
ظہر کے بعد آپ کی نمازِ جنازہ ضحاک بن قیس فہری نے پڑھائی اور آپ کو باب الصغیر میں
موجود مقابر میں دفن کیا گیا۔
- مزی، تهذیب الکمال، 9: 704، بیروت، دار الکتب العلمیة
- ابنِ کثیر، البدایة و النهایة، 8: 151، بیروت، مکتبة المعارف
- ابنِ خلدون، تاریخ ابنِ خلدون، 3: 717، بیروت، دار القلم
- ذهبی، سیراعلام النبلاء، 3: 162، بیروت، مؤسسة الرسالة
- عسقلانی، تهذیب التهذیب، 10: 187، ملتان، عبدالتواب اکادمی
- سیوطی، تاریخ الخلفاء، 1: 198، مصر، السعادة
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 23 November, 2024 01:17:25 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5634/