Fatwa Online

کیا حلال جانور کا کچا گوشت کھانا جائز ہے؟

سوال نمبر:5612

السلام علیکم! دنیا کے چند ممالک میں جیسا کہ جاپان میں مچھلی اور لبنان یا شام میں کچے گوشت یا قیمہ کو بغیر پکائے کھانے کا رواج ہے۔ آپ سے پوچھنا تھا کہ حلال کچا گوشت، کچی مچھلی یا بغیر پکائے قیمہ خام حالت میں کھانا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شہروز کلیم

  • مقام: چکوال، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2020ء

موضوع:خور و نوش

جواب:

حلال جانور جو شرعی طریقے پر ذبح کیا گیا ہو اس کا کچا گوشت کھانا جائز ہے۔ گوشت کی حلت کے لیے گوشت کا پکانا ضروری نہیں، حلال گوشت بغیر پکائے بھی کھانا جائز ہے، خواہ وہ گوشت ہو یا قیمہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 05:14:05 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5612/