Fatwa Online

کیا گھریلو ملازمین کو زکوۃ و صدقہ دیا جاسکتا ہے؟

سوال نمبر:5528

السلام علیکم! کیا اپنے گھریلو ملازم یا دوکان وغیرہ کے ملازم کو بوقت ضرورت (یعنی اس ملازم کے مانگنے پر) یا اس کے مانگنے کے علاوہ زکوٰۃ یا صدقات دیے جاسکتے ہیں؟ اسی طرح جو عیدی وغیرہ ملازمین کو دی جاتی ہے کیا وہ صدقات کے زمرے میں آتی ہے؟ براہ کرم تفصیل سے جواب عطا فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: حسن اعجاز

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 20 ستمبر 2019ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

گھریلو ملازمین اگر غریب، نادار یا تنگ دست ہیں تو ان کو زکوٰۃ، صدقات واجبہ یا عشر کی رقوم دی جاسکتی ہیں۔ صدقات واجبہ کے اصلاً حقدار وہی افراد ہیں جو تنگ دستی و کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہوں‘ ایسے لوگ اگر زکوٰۃ و صدقات لینے سے کتراتے ہیں تو زکوٰۃ یا صدقے کی رقم ان کو عیدی یا بونس یا کسی بھی اور نام سے تحفہ کے طور پر دی جاسکتی ہے۔ ایسا کرنے سے بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 05:37:42 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5528/