Fatwa Online

روزہ کی حالت میں‌ ماہواری شروع ہونے پر روزے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:5491

میرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت روزہ دار ہو اور افطار سے پانچ منٹ پہلے اسکو حیض آجائے تو کیا اسکا روزہ مکمل ہوگیا یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: جنید ملک

  • مقام: جموں کشمیر، اینڈیا
  • تاریخ اشاعت: 20 مئی 2019ء

موضوع:روزہ

جواب:

روزہ کی حالت میں ماہواری شروع ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اگرچہ غروب آفتاب سے چند لمحہ قبل ہی ماہواری کا خون آنا شروع ہوا۔ اس کی قضاء واجب ہوگی۔ روزہ فاسد ہونے کے بعد عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے، البتہ رمضان المبارک کے احترام میں کھلے عام کھانے پینے سے اجتناب کیا جائے گا۔

اگر حیض مغرب سے قبل آئے تو روزہ باطل ہوگا اور اس کی قضاء ہوگي لیکن اگر مغرب کے بعد حیض آنے کی صورت میں روزہ صحیح اور مکمل ہے، اس قضاء نہيں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 09 September, 2024 04:58:20 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5491/