Fatwa Online

اگر شوہر ملاطفت میں‌ بیوی کو ماں‌ کہہ دے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:5422

السلام علیکم مفتی صاحب! اگر بیوی اپنے شوہر کا والدہ کی طرح خیال کرتی ہے اور کسی بات پر شوہر بیوی سے کہتا ہے ’ٹھیک ہے ماں‘ تو اس کا کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سویرا

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 01 مئی 2019ء

موضوع:ظہار کے احکام

جواب:

شوہر اپنی بیوی کو ازراہِ ملاطفت ماں، میری ماں یا بیٹی کہہ دے یا بیوی اپنے شوہر کو باپ، بیٹا وغیرہ کہہ دے تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا اور نہ کوئی حرمت لازم آتی ہے۔ البتہ میاں بیوی کا آپس میں ایک دوسرے کو اس طرح کے الفاظ کہنا مکروہ ہے۔ ان الفاظ‌ سے ظہار اس وقت ثابت ہوگا جب شوہر کی نیت ظہار کی ہوگی۔ اگر شوہر نے یہ الفاظ محض‌ پیار محبت اور توقیر کے لیے استعمال کیے ہیں‌ تو ظہار نہیں‌ ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 10:50:36 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5422/