Fatwa Online

وقت کی قلت کے پیشِ‌ نظر وضو کی بجائے تیمم کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:5367

السلام علیکم! وضو کے لئے جگہ کم اور وقت کی قلت ہو تو کیا تیمم کیا جاسکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: قاری شمس

  • مقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2019ء

موضوع:تیمم

جواب:

نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے لیے پانی ہوتے ہوئے صرف وقت کی قلت کے پیشِ نظر تیمم کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر غیر ولی نمازِ جنازہ میں شریک ہونا چاہے اور وضو کر کے جنازے میں شامل ہونا ممکن نہ ہو تو تیمم کر کے جنازے میں شامل ہوسکتا ہے کیونکہ نمازِ جنازے کی قضاء نہیں ہوتی۔ نمازِ پنجگانہ کا معاملہ مختلف ہے۔ ان میں قضاء کی جاسکتی ہے۔ اس لیے نمازِ پنجگانہ میں پانی کی موجودگی کے باوجود وقت کی قلت کے پیشِ نظر وضو کو ترک نہیں کیا جاسکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 05:26:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5367/