Fatwa Online

رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت کیا ہے؟

سوال نمبر:535

رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 04 فروری 2011ء

موضوع:عمرہ کے احکام و مسائل

جواب:

رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنا ثواب میں حج کرنے کے برابر ہے۔ حدیث مبارکہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری خاتون سے فرمایا : کیا وجہ ہے کہ تو نے ہمارے ساتھ حج نہیں کیا؟ اس (عورت) نے کہا : ہمارے پاس ایک پانی بھرنے والا اونٹ تھا۔ اس پر ابو فلاں اور اس کا لڑکا یعنی اس کا شوہر اور بیٹا سوار ہوکر حج کے لئے روانہ ہو گئے اور اپنے پیچھے ایک آب کش اونٹ (خاندان کی ضرورت کے لئے) چھوڑ گئے (اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی سواری نہیں)۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔‘‘

بخاری، الصحيح، کتاب العمرة، باب عمرة فی رمضان، 2 : 631، رقم : 1690

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 23 November, 2024 05:15:15 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/535/