Fatwa Online

کیا کچھوا حلال ہے؟

سوال نمبر:5202

کیا کچھوا حلال جانوروں میں سے ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جمشيد أنصاري

  • مقام: ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 26 دسمبر 2018ء

موضوع:خور و نوش

جواب:

امامِ اعظم ابوحنیفہ اور آپ کے اصحاب کی رائے میں پانی کے جانوروں میں سے صرف مچھلی یا اس کی جنس کے جاندار حلال ہیں‘ پانی میں رہنے والا ہر جاندار نہیں۔ اس لیے ہمارے نزدیک کچھوا (Turtle)، مینڈک اور مگرمچھ وغیرہ کا کھانا حرام ہے۔ ان کے انڈوں کا بھی وہی حکم ہے جو گوشت کا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 04:38:58 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5202/