جواب:
قبرستان میں مدفون افراد کو بےحرمتی سے بچانے کے لیے قبرستان کی دیکھ بھال کرنا شرعاً نہ صرف جائز بلکہ مندوب عمل ہے، اس عمل کی ادائیگی کے لیے شریعت نے کسی خاص دن یا مہینے کا تعین نہیں کیا، اس لیے ہمیں بھی کوئی دن متعین کرنے کی اجازت نہیں بلکہ ہر شخص اپنی سہولت اور مصروفیت کے مطابق کسی بھی دن، کسی بھی وقت والدین یا دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر صفائی ستھرائی کے لیے جاسکتا ہے۔ اگر کوئی ماہِ رمضان یا ماہِ محرم میں سہولت و آسانی کے ساتھ قبرستان جاتا ہے‘ قبروں کی صفائی کرتا ہے اور فاتحہ خوانی کرتا ہے تو شرعاً ایسا کرنا جائز ہے۔ تاہم یہ تمام امور عام دنوں میں بھی کیے جاسکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔