کیا امام احمد رضا خان کسی فرقے کے بانی ہیں؟
سوال نمبر:5176
مولانا شاہ احمد رضا خان کونسے فرقے کے بانی ہیں؟ ان کے عقائد و نظریات کیا تھے۔ رات کو ایک محفل میں ان کے بارے میں مختلف آرائ بیان کر رہے تھے ۔ برائے مہر بانی وضاحت فرما ئیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: ڈاکٹر طالب حسین نوری
- مقام: مردان خیبر پختونخواہ
- تاریخ اشاعت: 17 دسمبر 2018ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ مسلک اہلسنت و الجماعت کے متبحر عالمِ دین، فقہ حنفی کے مجتہد اور قادری سلسلہ طریقت سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی تصانیف و تالیف میں اپنے نام کے ساتھ حنفی قادری لکھا۔ انہوں نے کبھی اپنے آپ کو اہلسنت سے الگ نہیں کہا اور نہ کسی فرقے کی بنیاد رکھنے کا دعویٰ کیا۔ ان کے تمام عقائد و نظریات اہلسنت کے عقائد ہی تھے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 23 November, 2024 05:37:51 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5176/