Fatwa Online

کیا سادات کے لیے ایصال ثواب کا کھانا جائز ہے؟

سوال نمبر:5145

السلام علیکم! کیا سادات کے لیے ایصال ثواب کا کھانا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: رجب علی

  • مقام: سیالکوٹ
  • تاریخ اشاعت: 27 نومبر 2018ء

موضوع:فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:

سادات کے لیے صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ و عشر، فطر اور کفارات کا مال ممنوع ہے، مگر قربانی و عقیقہ کا گوشت، غمی و خوشی کے مواقع، قل، فاتحہ اور ایصالِ ثواب وغیرہ کا کھانا جائز ہے۔ اگر کسی جگہ کوئی سید مفلس ہو تو حالتِ اضطراری میں صدقہ بھی لے سکتا ہے۔ جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحضہ کیجیے:

کیا دورِ حاضر میں غريب سادات کرام کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 09:43:02 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5145/