کیا اذان سے پہلے تسمیہ پڑھنا جائز ہے؟
سوال نمبر:5136
السلام علیکم! کیا اذان سے پہلے بسم اللہ پڑھنا جائز ہے؟ میری فیکٹری میں اک دن ایک لڑکے نے اذان سے پہلے سپیکر میں بلند آواز سے بسم اللہ پڑھی میں نے ان کو اذان کے بعد روکا کہ بھائی اذان توشروع ہی اللہ کے نام سے ہو رہی ہے‘ اس لیے میرے خیال میں بسم اللہ پڑھنا ضروری نہیں۔ برائے ہربانی اس معاملے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اشرف
- مقام: لاہور، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 01 دسمبر 2018ء
موضوع:اذان
جواب:
اذان سے پہلے تسمیہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم اسے اذان کا حصہ نہ سمجھا جائے۔قرآن و حدیث میں اذان سے قبل تسمیہ پڑھنے کی ممانعت نہیں اس لیے اگر کوئی اذان سے پہلے بسم اللہ پڑھے تو اسے منع نہ کیا جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 09:23:21 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5136/